3 جون 2017 - 06:59
امام خمینیؒ عالم اسلام کے لیے نمونہ عمل ہیں: اصغریہ

امام خمینی نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں شیطان بزرگ اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد/ مرکزی دفتر المہدی سینٹر جامشور میں مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر حبدار علی نےامام خمینی ؒ کی 29 ویں برسی کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امام خمینی نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں شیطان بزرگ اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ  دیا ،جمہوری اسلامی امام خمینی ؒ کا وہ عظیم شاہکار ہے جو عوام کی طاقت سے جمہوری اصولوں پر مبنی الہیٰ نظام ہے۔انھوں نے کہا کے مغربی جمہوریت اقوام عالم کیلئے ایک سراب ہے،کیونکہ یہ مغربی جمہوریت ہی ہےجس نے انسانیت کو بش، اوباما اور ٹرمپ جیسے قاتل تحفہ میں دیئے ہیں ۔یہی نظام اقوام عالم کی تباہی وہ بربادی اور کا ذمہ دار ہے۔مغربی جمہوریت کے پاس انسانیت کے کسی درد کی دوا نہیں۔جبکہ اسلامی جمہوریہ قرآن و سنت اور سیرت آئمہ طاہرین پر مبنی وہ پاکیزہ نظام ہے جو عصر حاضر کی پریشان انسانیت کو عزت، عظمت اور سربلندی عطا کرسکتا ہے۔عالم انسانیت کا مستقبل اور دنیا کی بہتری کا نظام حکومت اسلامی جمہوری نظام ہی ہے۔مرکزی صدر نے مزید کہا کہ عالم انسانیت کا مستقبل تابناک ہے، عالم کفر متحد ہوکر نور خدا کو بجھاناچاہتے ہیں مگر دنیا بھر میں کروڑوں انسان عقیدہ مہدویت سے عشق کی حد تک لگائو رکھتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲